ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالو یادو کے گھر سی بی آئی نے کی چھاپہ ماری

لالو یادو کے گھر سی بی آئی نے کی چھاپہ ماری

Wed, 11 Apr 2018 11:57:43    S.O. News Service

پٹنہ ،10؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ریلوے ہوٹل ٹینڈر معاملے کو لے کر رابڑی دیوی کے گھر پر سی بی آئی چھاپہ ماری کر رہی ہے۔اسی درمیان انہوں نے تیجسوی یادو سے تقریبا چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔بتا دیں کہ، لالو پرساد یادو کے گھر میں ابھی خوشیوں کا ماحول تھا کیونکہ بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔لیکن، سی بی آئی کے ذریعہ کی گئی چھاپہ ماری نے ان خوشیوں میں گرہن لگا دیا۔غورطلب ہے کہ بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالوپرسادیادوجب وزیرریل تھے تو انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے رانچی اور پوری کے ریلوے ہوٹل کا ٹینڈر سجاتا ہوٹل کے کوچر برادران کو دیا تھا۔فی الحال لالو پرساد یادو چارہ گھوٹالہ معاملے میں مجرم پائے جانے کی وجہ سے رانچی کی جیل میں قید ہیں۔


Share: